حیدرآباد۔30۔اپریل(اعتماد نیوز)حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں جہاں پولنگ سست روی کے ساتھ جاری ہے تو دوسری جانب حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سست روی کے ساتھ پولنگ جاری ہے۔ چنانچہ عنبر پیٹ کے بدرکا کالج کے انتخابی مرکز میں ‘حمایت نگر کے کیشو میموریل کالج
کے انتخابی مرکز میں ‘ ڈیڑھ تک ای وی ایم مشینوں میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پولنگ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔مشیر آباد کے رام نگر کے جے ووی اسکول میں بھی مشینوں میں خرابی کی وجہ سے دو مرتبہ مشینوں کو تبدیل کر نا پڑا۔خیرت آباد کے سوماجی گوڑہ میں 91,92, 93,95 انتخابی مراکز میں ای وی ایم مشینوں میں خرابی پیدا ہو گئی۔